مہر خبررساں ایجنسی نے ٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق گفتگو کے لئے طالبان کا وفد اگلے ہفتے روس پہنچے گا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ طالبان کا وفد افغانستان سے متعلق تیسرے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو کا دورہ کرےگا۔ زخارووا نے افغانستان میں داعش دہشت گردوں کے حملوں کے بارے میں بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو ابھی تک پاکستان سمیت کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی برادری طالبان سے افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں افغان عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی نے امریکی، یورپی، دیگر مغربی ممالک کے نمائندوں سے مشترکہ ملاقات کی تھی۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق گفتگو کے لئے طالبان کا وفد اگلے ہفتے روس پہنچے گا۔
News ID 1908513
آپ کا تبصرہ